جیسے لوگ نکلےانہوں نےثابت کیاکپتان کوجیل میں اکیلانہیں چھوڑا،علی محمدخان

0
19

رہنماپی ٹی آئی علی محمدخان نےکہاہےکہ جیسےلوگ کل نکلےعوام نے ثابت کیا کہ عمران خان کو اکیلا نہیں  چھوڑا۔
اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےرہنماتحریک انصاف علی محمدخان کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سےورکرز اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،جیسے کل وہ نکلےعوام نے ثابت کیا ہے کہ لیڈر کو جیل میں اکیلا نہیں چھوڑا،بانی پی ٹی آئی کل کے جلسے کے حوالے سے بہت خوش تھے،بانی پی ٹی آئی کو افسوس بھی تھا کہ کنٹینر رکھ کر لوگوں کو تکلیف دی گئی ہے۔مشکل حالات میں جو کل قوم نکلی آپکو سلام ہےپنجاب، کراچی، گلگت اور کشمیر سے جس طرح لوگ آئے سب کا شکریہ ۔
علی محمدخان کامزیدکہناتھاکہ بشریٰ بی بی کا ضمانت کا کیس تھا اگر ضمانت ہوتی تو بشریٰ بی بی گھر جارہی ہوتی،افسوس سے کہہ رہا ہوں کہ خاتون ہونے کا بھی احساس نہیں کیا گیا،کیس نیب سے نکال کر ایف آئی اے منتقل کردیا گیا ہے،ایک خاتون کو ایک طرح سے حبس بے جا میں رکھا گیا ہے،آج بانی پی ٹی آئی کو نبی کریم ؐ کی باتیں کرتے سنا،بانی پی ٹی آئی نے کہا اپنے نبیؐ کی سنت پر عمل کرنا چاہیے،بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ نبی کریمؐ نے 10 سال میں عربوں کا نقشہ بدل دیا،بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھ کر 25 کروڑ عوام کا نقصان ہے۔

Leave a reply