حکومت کی جانب سےانفورسمنٹ پالیسی اقدامات کے تحت ٹیکس نادہندگان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی جانب سے گاڑیاں اور جائیداد خریدنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ کی تیاریاں شروع کر دیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ حکومت کاٹیکس چوروں کےخلاف کارروائی کرتےہوئےٹیکس سے بچنے والے لاکھوں افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے املاک اور گاڑیوں کی خریداری پرپابندی لگانے اور بجلی و گیس کے کنکشن جیسی یوٹیلٹیز کے کنکشن منقطع کئے جائیں گے۔
حکومت کی جانب سے یہ اقدام آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی پروگرام کے تحت پہلی سہ ماہی (جولائی، ستمبر ) کا ہدف حاصل کرنے میں ممکنہ بڑی کمی کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر 32 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں ناکامی کے بعد یہ سخت اقدامات اٹھانے جا رہا ہے، ایف بی آر نے 60 لاکھ ریٹرن فائلرز میں سے 20 لاکھ نان فائلرز کی نشاندہی کی ہے۔
ایف بی آر نے نان فائلرز کو تین اقسام میں تقسیم کرنے کی تجویز دی ہے، ایف بی آر نے غلط یا نامکمل ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کو 10 لاکھ روپے جرمانے کی سفارش کی ہے جبکہ بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے، گاڑی اور جائیداد کی خریداری پر پابندی کے ساتھ ساتھ بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کی سزائیں بھی تجویز کی گئی ہیں۔
یہ تمام سخت اقدامات صرف ایک منی بجٹ کے ذریعے پارلیمنٹ کی منظوری سے لاگو کیے جا سکتے ہیں، حکومت کو ٹیکس قوانین میں ترمیم کے لیے مالی بل پیش کرنا ہوگا یا ٹیکس مشینری کو وسیع اختیارات دینے کے لیے ایک آرڈیننس نافذ کرنا ہوگا۔
رواں ہفتےڈالرکی قیمت میں اتارچڑھاورہا
اکتوبر 12, 2024ایس سی اوکااجلاس:ٹریفک پلان جاری
اکتوبر 12, 2024سونےکی قیمت میں دوسرےروزبھی اضافہ
اکتوبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔