
پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ خوشبوپیشےکےلحاظ سے ٹیچر بننا چاہتی تھی مگرمجبوراً اداکارہ بن گئیں۔
حال ہی میں اداکارہ خوشبونےایک نجی ٹی وی کےشومیں بطورمہمان شرکت کی جہاں پراداکارہ سےشوبزانڈسٹری اورنجی زندگی کےبارےمیں مختلف قسم کے سوال وجواب کیےگئےجن کےانہوں نےبڑےہی دلچسپ جواب دئیے۔
اداکارہ خوشبوسےسوال کیاگیاکہ کبھی کسی سےدھوکہ ملاجس پران کاکہناتھاکہ میں نے دوستوں اوررشتےداروں کی مددکی مگرمجھےصرف دھوکاملااب کسی پریقین نہیں رہا۔
میزبان نےخوشبوسےسوال کیاکہ آپ کوکونساپیشہ پسندتھاجس پراداکارہ نے جواب میں کہاکہ میں پڑھ لکھ کرٹیچربنناچاہتی تھی مگرمجھ پرکافی ذمہ داریاں تھیں جس کی وجہ سے میرابچپن ایک ذمہ دارجوان شخص کی طرح گزارا۔انہوں نےکہاکہ صرف 7 سال کی عمر سے کام شروع کیا تھا اور محض 11 سال کی عمر میں ہیروئن بن گئی تھی۔
اداکارہ کاکہناتھاکہ مجھےپڑھنےلکھنےکاشوق ہےلیکن میں آج بھی کام کررہی ہوں،میری تعلیم کورکواکر چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کرنے پر مجبور کیا گیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔