دنیاکےآلودہ ترین شہروں میں لاہورآج بھی دوسرےنمبرپر

0
8

آلودگی میں روزبروزاضافہ ہونےسے فضائی معیار مسلسل خراب ہورہاہے،جس کےباعث دنیاکےآلودہ ترین شہروں میں لاہورآج بھی دوسرےنمبرپرہے۔
آلودگی کےاعتبارسےبھارتی دارالحکومت دہلی پہلےنمبرپراورپاکستان کےصوبہ پنجاب کادارالحکومت لاہورآج بھی دنیامیں آلودہ ترین شہروں میں دوسرےنمبرپرہے۔اس کے علاوہ کراچی کی فضا بھی آلودہ ہے جسے چھٹے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کے باعث لاہور میں سکول کھلنے کے اوقات بدل دیے گئے ہیں اور محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث اکتوبرکےآخرسے 31 جنوری 2025 تک سکول صبح 8 بجکر 45 منٹ پر کھلیں گے۔
اس کے علاوہ بچوں کی اسمبلی کلاس روم میں ہوگی، آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل رہیں گی، عوام کو اسموگ سے بچنے کے لیے ماسک اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کےباعث فیصل آبادمیں بھی اسموگ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور آلودگی کا معیار 284 ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات اور سانس کی بیماریوں کا سامنا ہے۔

Leave a reply