دنیا کی مقبول ترین ایپ میں ایک اور زبردست فیچر متعارف

0
25

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،دنیا کی مقبول ترین ایپ میں ایک اور زبردست فیچر متعارف ، جو صارفین کو اپنی چیٹس میں من پسند رنگ شامل کرنے کی سہولت دے گا۔
دنیا بھر میں انسٹنٹ میسجنگ کیلئے دو ارب سے زیادہ افراد واٹس ایپ کو استعمال کرتے ہیں اور واٹس ایپ صارفین جو چیٹنگ باکس کے گہرے سبز رنگ کی تھیم سے بور ہو چکے ہیں،ان کیلئے یہ فیچربہت اہمیت کا حامل ہے۔
میٹا کی ملکیت انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ مخصوص چیٹ تھیمز کو اپ ڈیٹ کر کے 20 مختلف رنگوں میں چیٹ تھیم کا انتخاب کرنے کیلئے فیچر متعارف کرانے جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق تازہ ترین آئی او ایس کیساتھ اس نئے فیچر کےذریعے صارفین کو 22 الگ الگ تھیمز اور 20 رنگوں تک رسائی حاصل ہو گی، جس سے ان کے حسب ِضرورت آپشنز کو نمایاں طور پر وسعت ملے گی۔
ماہرین کے مطابق صارفین ایپ سیٹنگز کے اندر ایک ڈیفالٹ چیٹ تھیم کا انتخاب کر سکتے ہیں، جو تمام چیٹس پر لاگو ہو گا اور جو پوری ایپلی کیشن میں ایک مستقل رنگ اور تھیم فراہم کرے گا۔

Leave a reply