پاکستان ٹوڈے: مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بدھ مت کے راہبان کا جولیان آثار قدیمہ خانپور کا دورہ ۔
تفصیلات کے مطابق تاریخی مقامات کے تحفظ و بحالی اور مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان کے اقدامات کو خوب سراہا۔ اس موقع پر وفد کے شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دیگر مذاہب کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں، عبادت گاہوں کی دیکھ بھال اور مرمت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، یہاں پر مکمل مذہبی آزادی ہے، ہمیں یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی، پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
دوسری طرف پاکستان بدھ مت کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔اس حوالے سے نائب وزیر اعظم پاکستان اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمارا مشترکہ قدیم ورثہ پاکستان اور بنیادی طور پر بدھ مت ریاستوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی بنیاد فراہم کرتا ہے، ثقافتی تبادلے کے پروگراموں، مذہبی سیاحت اور تعلیمی تعاون کو فروغ دیکر ہم دوستی اور باہمی احترام کے مضبوط بندھن بنا سکتے ہیں۔
گندھارا سے دنیا تک سمپوزیم میں بین الاقوامی مندوبین کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ مل کر کام کرنے سے ہم اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ ان سائٹس کو نا صرف محفوظ رکھا جائے، بلکہ ہماری اجتماعی انسانی تاریخ کے حصے کے طور پر بھی منایا جائے، ہم ان تاریخی مقامات کے فروغ اور تحفظ کیلئے مشترکہ کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
پاکستان میں کئی قابل ذکر تاریخی مقامات ٹیکسلا، تخت بھائی، وادی سوات، قدیم بدھ مت کے آثار اور خانقاہیں موجود ہیں، جو کسی زمانے میں بدھ مت کے اہم مراکز تھے، جو دور دراز سےآنیوالے سکالرز کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل تھیں۔
9مئی مقدمات،عدالت نےوکلاکودلائل کیلئےطلب کرلیا
دسمبر 7, 2024پنجاب حکومت کاکاروبارکارڈسکیم متعارف کرانےکافیصلہ
دسمبر 7, 2024سی ایس ایس امتحان 15 فروری سے شروع ہوں گے
دسمبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایڈہاک جج تعیناتی:(ر)جسٹس مظہر عالم میاں خیل پھررضامند
جولائی 27, 2024 -
پراسرار ’’تیرتی‘‘ سبز جھیل کی دریافت
مئی 20, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔