ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری:ریلوے کو پاکستان کا فخر بنانے کیلئے اقدامات

ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری ،ریلوے کو پاکستان کا فخر بنانے کیلئے اقدامات ،وزیر ریلوے حنیف عباسی نےاہم اجلاس میں پاکستان ریلویز کو ملک کا قابل فخر ادارہ بنانےکیلئے انقلابی اقدامات کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے اجلاس کے دوران کہا ریلوےکو پاکستان کا فخر بنانے کیلئے ہم ہر ممکن اقدامات کریں گے، ہمارا مقصد نا صرف ریلوے کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، بلکہ اس کے سسٹمز میں موجود تمام مسائل کو حل کرنا بھی ہے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اجلاس میں ہر ڈویژنل سپرٹینڈنٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹرینوں کی بروقت آمدورفت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کیونکہ یہ ہمارے نظام کی اہمیت اور عوامی اعتماد کا معاملہ ہے۔
وفاقی وزیر برائے ریلوے نے مزید کہا کہ پاکستان ریلویز کی ہر پروکیورمنٹ کی تھرڈ پارٹی ایوالویشن کرائی جائے گی، تاکہ شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ صفائی اور صاف ستھرا کھانا ہر مسافر کا حق ہے اور اس میں کسی قسم کی لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
مئی 30, 2024 -
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
فروری 19, 2025 -
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر کا بیان
اپریل 18, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔