سونےکی قیمت میں ردوبدل

0
36

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ر دوبدل کےبعدسونافی تولہ کتنےکاہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں فی تولہ 500 روپے کی کمی ہوئی۔سونےکی قیمت میں کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا10گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہونےسے 10 گرام سونا 2 لاکھ 14 ہزار 763 روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2391 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 920 روپے پر مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونا 2 لاکھ 51 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا تھا۔
10گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا تھا،10گرام سونا 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

Leave a reply