
سیاحت کا فروغ ، چلم جوشی تہوار کا تیسرا روز، مقامی و غیر ملکی سیاح بھرپور شرکت کررہےہیں۔
وادی کیلاش میں چلم جوشی تہوار کا آج تیسرا روز ہے، اس تین روزہ تہوار میں مقامی افراد و سیاح بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔
چلم جوشی تہوار کیلاش کے علاقوں بمبوریت، رمبور اور بریر کی دلکش وادیوں میں اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، جس میں ملک بھر سے سیاح اس ثقافتی میلے میں شرکت کے لیے کیلاش پہنچ چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سیاح بھی کیلاش ثقافت کی رونق کو چار چاند لگانے کے لیے دور دراز ممالک سے تشریف لائے ہیں۔
اس تہوار کے دوران کیلاش قوم اپنے روایتی رقص، دلکش موسیقی اور رنگ برنگے ثقافتی اظہار سے سیاحوں کو محظوظ کرتی ہے، موسیقی کیلاش ثقافت کا اٹوٹ حصہ ہے جو ان کے مذہبی روایات میں گھری ہوئی ہے، جبکہ آج تہوار کا تیسرا اور اختتامی دن ہے، جو انتہائی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، اس دن کیلاش برادری اپنی وادیوں میں امن و خوشحالی کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔