
سیف سٹی نے خواتین سے موبائل چوری کرنے والا گینگ ٹریس کر لیا، موبائل چور گینگ خواتین کو ٹارگٹ کرتے اور بچوں کے ذریعے شہریوں کو موبائل اور قیمتی اشیاء سے محروم کرتے تھے۔
انار کلی بازار میں گینگ نے خواتین کی ریکی اور منصوبہ بندی کے تحت واردات کی، سیف سٹی کی جاری ویڈیو میں بچوں کو رکشے میں سوار ہونے کے دوران خواتین کے پرس سے موبائل چوری کرتا دیکھا جا سکتا ہے۔
بچہ غیر محسوس طریقے سے موبائل نکال کردوسری سائیڈ پر تیزی سے بھاگتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں بازار کی دوسری جانب سے دو بچوں ایک شخص کے ہمراہ واپس آتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کے ذریعے موبائل چوری کی پوری واردات کو ٹریس کیا، موبائل چور گینگ میں 6 لوگوں نے اپنے ٹارگٹ کی تلاش میں تھے، شہری بازار یا ہجوم والی جگہ پر اپنے گردونواح پر کڑی نظر رکھیں۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں ۔
پیپلزپارٹی کا مینارپاکستان سے جلسہ گورنرہاؤس منتقل ہوگیا
جولائی 25, 2026ہر شہید کے بدلے ایک امریکی فوجی کو جہنم واصل کرینگے، ایران
جولائی 25, 2026جان بچانے والی 52 نئی رجسٹرڈادویات کی قیمتوں کی منظوری
جولائی 25, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














