صدر مملکت آصف علی زرداری نے آصفہ بھٹو زرداری کو فرسٹ لیڈی بنانےکا فیصلہ کر لیا

0
74

ذرائع: پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے آصفہ بھٹو زرداری کو فرسٹ لیڈی بنانےکا فیصلہ کر لیا

عام طور خاتون اول کا درجہ اہلیہ کو جاتا ہے، 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے آصفہ بھٹو نے پیپلزپارٹی کے لیے ملک گیر انتخابی مہم چلائی اور اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور ساتھ دیا۔

3 فروری 1993 کو پیدا ہونے والی آصفہ بھٹو زرداری پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے سیاسی گھرانے کا حصہ ہیں، وہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔

آصفہ بھٹو ، بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کی چھوٹی بہن ہیں، وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذو الفقار علی بھٹو اور ایرانی نژاد نصرت بھٹو کی نواسی اور شاہنواز بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کی بھانجی ہیں۔

وہ اپنے والد کے سب سے قریب رہیں، آصف علی زرداری کے جیل کے دنوں میں اور عدالتوں میں پیشی کے وقت بھی آصف علی زرداری کی گود میں ہمیشہ وہی نظر آتی تھیں۔

Leave a reply