صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ہسپتال پہنچ گئے

0
42

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر اچانک گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال پہنچ گئے

سی ای او پنجاب ہیلتھ فیسلیٹیز مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر عاصم الطاف بھی ہمراہ تھے، ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر عفرین، دیگر عملہ نے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کو ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات سے آگاہ کیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات مزید بہتر کرنے کے لئے دورے کئے جارہے ہیں۔خواجہ عمران نذیر ایمرجنسی، میڈیکل، گائنی، وارڈز بھی گئے، مریضوں سے طبی سہولیات کا پوچھا، سٹیٹ آف دی آرٹ پیراپلیجک سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔

مریضوں کو ادویات نہ ملنے کی شکایات پر صوبائی وزیر صحت کا فوری نوٹس، ایک ریٹائرڈ ملازم کی مفت ٹیسٹ نہ فراہم کرنے پر صوبائی وزیر صحت کو شکایت۔ خواجہ عمران نذیر نے ادویات، ٹیسٹ کی سہولت مفت نہ فراہم کرنے پر ڈاکٹر عاصم کو انکوائری کی ہدایت کردی۔

صحت عامہ کی سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، ،عید کی چھٹیوں میں ہسپتالوں میں موجود ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین۔ تمام ہسپتالوں کی 24 گھنٹے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سرویلنس کی جارہی ہے۔

Leave a reply