عارف لوہار کا گانا فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل پیج کی زینت بن گیا

0
19

پاکستان کے مشہور لوک گلوکار عارف لوہار کا گانا فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے اپنے ورلڈکپ آفیشل پیج پر شئیر کردیا۔

گلوکار عارف لوہار اور فٹبال کے پاکستانی مداحوں کو خوشگوار سرپرائز مل گیا۔  فیفا نے عارف لوہار کا مشہور گانا ‘ آ تجھے سیر کراواں’ شہرہ آفاق فٹبالر میسی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شئیر کیا ہے۔

فیفا کے آفشیل پیج پر شئیر کی جانے والی ویڈیو میں میسی کے کھیل کے دوران اور ورلڈ کپ جیتنے کے مناظر دکھائے گئے ہیں جبکہ پس منظر میں عارف لوہار کا گانا سنائی دے رہا ہے۔ گانے کے ساتھ اردو میں کیپشن بھی دیا گیا ہے۔ عارف لوہار کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عارف لوہار کے فینز نے گانا شئیر کرنے پرسوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیفا بھی عارف لوہار کا مداح ہے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ فیفا عارف لوہار کے گانے کے ذریعے پاکستان میں فٹبال کو پروموٹ کررہا ہے جو کہ اچھی بات ہے۔

Leave a reply