عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے امریکا پاکستان کیساتھ ہے،بائیڈن

0
14

امریکی صدرجوبائیڈن نےکہاہےکہ عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے امریکا پاکستان کے ساتھ ہے۔
امریکامیں پاکستانی سفیررضوان سعیدشیخ کی امریکی صدرجوبائیڈن سےملاقات ہوئی،ملاقات میں رضوان شیخ نےصدرجوبائیڈن کواپنی سفارتی اسنادپیش کیں۔
ملاقات کےدوران امریکی صدرجوبائیڈن نے علاقائی استحکام اور سلامتی کیلئے پاک امریکا تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے امریکا پاکستان کے ساتھ ہے۔
صدرجوبائیڈن نے دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک امریکا تعاون کو بھی سراہا۔
پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا پاک امریکا اقتصادی شراکت داری ہماری ترجیح ہے، پاکستان متبادل توانائی،گرین ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے۔
قبل ازیں امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے اراکین کانگریس ٹم سوازی اور جیک برگمین سے بھی ملاقات کی تھی جس میں دو طرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کو بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a reply