علی امین گنڈاپورسمیت متعددپی ٹی آئی رہنماؤں کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورسمیت متعددتحریک انصاف کےرہنماؤں کےناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیےگئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آبادمیں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے پرسماعت ہوئی۔ انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔
راجہ خرم شہزاد نوازاور راجہ ماجد اپنے وکلاکے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔فیصل جاوید کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔فیصل جاوید کی وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی ۔عدالت نےحاضری معافی کی درخواست قبول کرلی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپوراورواثق قیوم عباسی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیےگئے۔ راجہ راشد حفیظ اور عامر محمود کیانی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری جبکہ عدالت نے عمر تنویر بٹ کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024وزیراعظم شہبازشریف نےآل پارٹیزکانفرنس بلالی
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
گوگل کا تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر
اپریل 27, 2024 -
پنجاب اسمبلی میں صدارتی الیکشن کا معاملہ
مارچ 9, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔