فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ ،شہداء کی یادگار پر حاضری اور فاتحہ خوانی

0
4

فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی پشاور کورہیڈ کوارٹرز آمد ،آرمی چیف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق فیلڈ مارشل نے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آرکاکہناتھاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خیبر پختونخوا کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔اور صوبے میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز سےآگاہ کیاگیا۔ سرحدی انتظامات اور تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
فیلڈمارشل نےفارمیشنز کو مسلسل چوکس رہنے ،آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی ۔
فیلڈمارشل نےکہاکہ مسلح افواج ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

Leave a reply