فلسطین اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کیلئےاہل ہے، ولی عہدمحمدبن سلمان
سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان نےکہاہےکہ فلسطین اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کے لیے اہل ہے۔ ہم نے دو ریاستی حل کی حمایت کے لیے عالمی سطح پر روابط شروع کیے ہیں۔
سعودی عرب کےدارالحکومت ریاض میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا گیا،جس میں شرکت کےلئے وزیراعظم شہبازشریف سمیت دیگررکن ممالک کےسربراہ سعودی عرب میں موجودہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس سےخطاب کرتےہوئے سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان نےکہاکہ اسرائیلی جارحیت سےغزہ میں نسل کشی کی جارہی ہے اورلبنان میں بھی اسرائیلی دہشتگردی ہورہی ہےجس پرمحمدبن سلمان نےدونوں ممالک میں فوری جنگ بندی کامطالبہ کیا۔
انہوں نےمزیدکہاکہ فلسطین اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کے لیے اہل ہے۔ ہم نے دو ریاستی حل کی حمایت کے لیے عالمی سطح پر روابط شروع کیے ہیں۔ عالمی برادری کو فلسطین اور لبنان میں ہمارے بھائیوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کو فوری طور پر بند کروانا چاہیے۔
محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ ہم لبنان کی خود مختاری کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی فوجی کی جانب سے لبنان کے استحکام اور سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی بھی مذمت کرتے ہیں۔
محمدبن سلمان نے اسرائیل کے ایرانی سرزمین پر حملوں کی بھی مذمت کی اور عالمی برادری سے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے اسرائیل کو مزید جارحیت سے روکنے کا مطالبہ دہرایا۔
امریکہ:مشرقی ریاستوں میں ڈورن طیاروں کی پروازیں
دسمبر 14, 2024چلی:زلزلےکےشدیدجھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
دسمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملک بھر میں پری مون سون کی بارشیں کب شروع ہو گئی؟
جون 11, 2024 -
پی ٹی آئی کراچی صدر راجا اظہر کا بیان
اپریل 9, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔