فوجی کشیدگی میں اضافہ:اسرائیل کےحق میں بہترثابت نہیں ہوسکتاہے،امریکا
امریکی نیشنل سیکیورٹی کےترجمان جان کربی نےکہاہےکہ ہم نہیں سمجھتےکہ خطےمیں فوجی کشیدگی میں اضافہ کسی بھی طرح اسرائیل کےحق میں بہترثابت ہوسکتاہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکی نیشنل سیکیورٹی کےترجمان جان کربی کاکہناتھاکہ اسرائیل اورلبنان کےدرمیان سرحدی کشیدگی میں اضافےپرتشویش ہے، لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کی صورتحال چند روز قبل کے مقابلے میں اس وقت بہت ہی خراب ہو چکی ہے، لیکن ہمیں اب بھی یقین ہے کہ اس صورتحال کے باوجود بھی مسائل کے سفارتی حل کیلئے وقت اور مواقع ضرور موجود ہوں گے اور ہم اسی پر کام کر رہے ہیں۔
جان کربی کامزیدکہناتھاکہ اسرائیلی وزیراعظم کہتے ہیں کہ شمالی اسرائیلی علاقوں میں یہودی آبادکاروں کی واپسی تک آپریشن جاری رہے گا تاہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ نیتن یاہو جن لوگوں کو واپس ان علاقوں میں لانا چاہتے ہیں کشیدگی میں اضافہ ان کے حق میں بھی بہتر نہیں ہو سکتا۔اسرائیل پر واضح کرچکے ہیں کہ ہم نہیں سمجھتے کہ خطے میں فوجی کشیدگی میں اضافہ کسی بھی طرح اسرائیل کے حق میں بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔ اسرائیل سمیت خطے میں تنازعے اور کشیدگی میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےاسرائیل نےلبنان میں پیجرزاورواکی ٹاکی میں دھماکےکئےجس کےنتجیےمیں 45افرادجاں بحق اورہزاروں افرادزخمی ہوئےتھے۔جس کےبعددونوں ملکوں میں کشیدگی بڑھتی گئی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے،بلاول بھٹو
فروری 13, 2024 -
حناخان سےعلیحدگی:بوائےفرینڈکاردعمل
جولائی 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔