صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیوکیس میں لاہورہائیکورٹ نےایف آئی اےسےرولزاینڈریگولیشن طلب کرلئے۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم نےصوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی درخواست پرسماعت کی۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخا ری عدالت میں پیش ہوئیں۔
عدالت نے سوشل میڈیا کے حوالے سے رولز اینڈ ریگولیشن طلب کر لئےاور پی ٹی اے اٹھارٹی کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ۔عدالت نے تفصیلی رپورٹس 5 اگست کو طلب کرلی۔
وکیل درخواست گزارنےکہاکہ کل ایک نئی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے جو ایف آئی اے کو دیدی۔
عدالت نےکہاکہ کل جو حکم دیا تھا اس پر کیا ہے ،آپ ٹوئٹر ایکس سے کیسے رابطہ کرتے ہیں۔ کس قانون کے تحت ٹوئٹر ایکس کو کام کرنے کی اجازت دیتے ہیں ۔
ایف آئی اےافسرنےکہاکہ اس بارےمیں میرےعلم میں نہیں ہے۔
عدالت نےکہاکہ حیرت ہے آپ کو پتہ ہی نہیں ہے، دنیا بھر میں سروس فراہم کرنے والوں کیلئے ضوابط ہیں کیا یہاں نہیں ہیں ۔
ایف آئی اےافسرنےجواب میں کہاکہ پی ٹی اے اس قسم کے معاملات کو دیکھتا ہے ۔
عدالت نےریمارکس دئیےکہ ایکس سابق (ٹوئٹر) پوری دنیا کے ممالک میں شکایت پر جوابدہ ہے پاکستان میں نہیں ہے کیا ۔
ایف آئی اےنےکہاکہ ڈاکیومنٹ تو ہے لیکن سائن نہیں ہوا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی کااحتجاج،حکومت نےتیاریاں مکمل کرلیں
نومبر 23, 2024 -
بابر اعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
فروری 21, 2024 -
محکمہ تعلیم پنجاب کی 100 روزہ کارکردگی رپورت
جون 7, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔