قومی اسمبلی کااجلاس طلب

0
14

سپیکر ایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس آج شام 5 بجے ہوگا۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان نیوی آرڈیننس 1961 میں ترمیم کا بل پیش کریں گے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تخشیہ بل 2024 منظوری کے لئے پیش کریں گے،وزیر دفاع خواجہ آصف بھنگ کے کنٹرول اور انضباطی اتھارٹی کے قیام کا بل منظوری کے لئے پیش کریں گے۔ٹیلی کمیونیکیشن اپیلیٹ ٹریبیونل کے قیام کا بل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 منظوری کے لئے پیش کریں گے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آرٹیکل 171 کے تحت مختلف رپورٹس ایوان میں پیش کریں گے۔وفاقی وزیر خزانہ معیشت کی کیفیت کے بارے سٹیٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کی رپورٹ برائے سال 23-2022 پیش کریں گے۔
معیشت کی کیفیت کے بارے سٹیٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کی ششماہی رپورٹ برائے سال 24-2023 پیش کی جائے گی ۔قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی سالانہ رپورٹ برائے سال 24-2023 پیش کی جائے گی ۔بھکاری مافیا کے بیرون ملک منظم انداز میں جانے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔

Leave a reply