لاہورسمیت وفاقی دارالحکومت میں موسلادھاربارش

0
20

لاہورسمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورراولپنڈی میں رات سےشروع ہونےوالاموسلادھاربارش کاسلسلہ وقفےوقفےسےجاری ہے۔
لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کاز ورٹوٹ گیاگرمی سےشہریوں کےمرجھائےچہرےکھل اُٹھے۔بارش کےشروع ہوتےہی لیسکوکےکئی فیڈرٹرپ کرگئے۔
کلمہ چوک،ماڈل ٹاؤن،اقبال ٹاؤن،مسلم ٹاؤن ،وحدت کالونی،گارڈن ٹاؤن میں تیز بارش ہوئی،جبکہ کینال روڈ،جیل روڈ،مال روڈ،ٹھوکرنیازبیگ،گلبرگ میں بادل برسے۔
لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں بارش سےانتظامیہ حرکت میں آگئی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خصوصی ہدایات پر ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا۔
ڈی سی رافعہ حیدرکاکہناتھاکہ ایم سی ایل، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی فیلڈ میں متحرک رہیں،مون سون ایمرجنسی کیمپ پر تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہیں۔ تمام جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی اور فعال رکھا جائے ۔ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھنے کی بھی ہدایات کی۔
رافعہ حیدرکامز یدکہناتھاکہ شہر بھر میں نشیبی اور سورنگ پوائنٹس پر خصوصی توجہ دی جائے، ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔شہری بجلی کی تاروں اور کھمبوں کو چھو کر نہ گزریں۔شہری دیواروں اور درختوں کے نیچے سے ہو کر نہ گزریں۔
دوسری جانب جڑواں شہروں میں مون سون کے طاقتور سپیل کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے اور مختلف علاقوں میں گلیاں محلے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی 10 فٹ تک پہنچ گیا جبکہ گوا لمنڈی کے علاقے میں نالہ لئی میں پانی کی سطح 8 فٹ تک آ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بوکڑہ 110 ملی میٹر بارش ریکارڈ، اسی طرح کچہری کے علاقے میں 94 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ سیدپور پر 65 ملی میٹر، گولڑہ پر 51 ملی میٹرریکارڈکی گئی۔
دریں اثنا راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا، کئی مقامات پر گھروں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا، راولپنڈی کے شالے ویلیج، ٹینچ بھاٹہ، پیپلز کالونی میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جب کہ اہل علاقہ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
علاوہ ازیں راولپنڈی کی اندرون شہر کی تمام گلیاں بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں،3 روز کی مسلسل بارش سے شہر کی تمام گلیاں، انڈر پاسز منی تالاب کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔شہر بھر کی تمام کاروباری تجارتی سرگرمیاں مفلوج اور ٹریفک نظام مکمل جام ہوچکا ہے۔

Leave a reply