لاہور میوزیم پاکستان اس خطے کی ہزاروں سال پرانی تاریخ اور ثقافت کو محفوظ کئے ہوئے ہے۔ 1865 میں قائم ہونے والا یہ میوزیم شہر لاہور میں واقع ہے اس کی شاندار عمارت لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے یہاں ہر قدم لوگوں کو ماضی کی یاد دلاتا ہے۔
لاہور میوزیم برطانوی دور حکومت ٹولنٹن مارکیٹ کی جگہ میں قائم ہوا اور اس کی تعمیر میں برطانوی ماہر تعمیرات سر گینگ کی سرپرستی شامل تھی۔
موجودہ عمارت 1887 میں ملکہ وکٹوریا کی گولڈن جوبلی کی یادگار کے طور پر تعمیر کی گئی تھی۔
ابتدائی طور پر اسے ’لاہور سینٹرل میوزیم‘کے طور پر قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد علاقے کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کو محفوظ کرنا تھا۔
لاہور میوزیم میں آثار نوادرات، ہڑپہ تہذیب کے آثار، مغلیہ فن پارے، سکھ دور کی تلواریں اس کے علاوہ یہاں بدھ مت کے آثار بھی موجود ہیں جو قدیم تہذیب کی عکاسی کرتے ہیں۔
میوزیم میں موجود مختلف گیلریاں:
گندھارا آٹ گیلری: اس گیلری میں بدھ مت کے مجسمے اور تصاویر رکھی گئی ہیں۔
اسلامی گیلری: اس گیلری میں اسلامی خطاطی اور فن پارے، اس کے علاوہ قرآن پاک کے تاریخی نسخے محفوظ ہیں۔
مغل گیلری: مغلیہ دور کی تلواریں فن پارے مغل گیلری میں موجود ہیں۔
سکھ گیلری: جنگوں میں استعمال شدہ ہتھیار لباس اور اس کے علاوہ رنجیت سنگھ کے ملبوسات اور نوادرات شامل ہیں۔
لاہور میوزیم تعلیمی اور تحقیقی مقاصد کے لیے بھی اہم ہے۔ اس میں رکھی گئی بعض اشیا تاریخ کے طالب علموں کی ریسرچ کا اہم ذریعہ ہیں۔
چین کی 6 جی ٹیکنالوجی کی تیاری میں بڑی پیشرفت
ستمبر 14, 2024سوئٹزر لینڈ میں تارکین وطن کو در پیش چیلنجز
ستمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
قومی کرکٹرشاہین آفریدی کےہاں ننھےمہمان کی آمد
اگست 24, 2024 -
الیکشن ترمیمی ایکٹ:عدالت نےتحریری حکم جاری کردیا
اگست 24, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔