مخصوص نشستوں کامعاملہ:حکومت نےبڑافیصلہ کرلیا

0
29

مخصوص نشستوں سےمتعلق الیکشن ایکٹ کی دوسری ترمیم 2024کابل حکومت کی طرف سےپیرکومنظوری کےلئےقومی اسمبلی میں پیش کئےجانےکاامکان ہے۔ایکٹ کی منظوری کےبعدالیکشن کمیشن کاسپریم کورٹ سےرجوع کابھی امکان ہے۔

ذرائع کےمطابق الیکشن ایکٹ میں دوسری ترمیم کابل پیرکےروزقومی اسمبلی میں پیش کیےجانےکاامکان ہے۔بل اسی روزسینیٹ میں بھی پیش کیےجانےکاقوی امکان ہے ۔صدرمملکت آصف علی زرداری نےسینیٹ اجلاس پیر کے روزشام پانچ بجےطلب کرلیا۔
ذرائع کےمطابق الیکشن ترمیم ایکٹ میں سیکشن66 اور104میں دوترامیم متعارف کروائی گئیں۔
کسی بھی سیاسی جماعت کی طرف سےوابستگی کااقرارنامہ تبدیل نہیں کیاجاسکتا۔بل کو قائمہ کمیٹی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا ۔ تحریک انصاف نے بل کی مخالفت کی ۔ جےیوآئی نےووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کرے گا اسی دوران الیکشن ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیے جانے کا بھی قوی امکان ہے۔
واضح رہےکہ سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کےکیس میں سپریم کورٹ نےمحفوظ فیصلہ سناتےہوئےمخصوص نشستیں تحریک انصاف کودینےکاحکم جاری کیاتھاجبکہ تحریک انصاف اس کیس میں فریق بھی نہیں تھی۔

Leave a reply