پاکستان ٹوڈے: مزاح کے بے تاج بادشاہ معین اخترکو مداحوں سے بچھڑے 13برس بیت گئے۔
تفصیلات کے مطابق چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والا فنکار اپنے مداحوں کو ہنساتے ہنساتے رلا کے چلا گیا۔ سٹیج، ٹیلی وی اور تھیٹر کے مایہ ناز اداکار معین اختر22 اپریل2011کو حرکت قلب بند ہونے کے سبب کراچی میں انتقال کر گئے۔ وہ اپنی فنکاری سے تقریباً چار دہائیوں تک لوگوں کے چہروں پر قہقہے بکھیرتے رہے۔
انہوں نے جہاں لوزٹاک، ففٹی ففٹی، شو ٹائم اوریس سر نو سر جیسے کامیاب مزاحیہ ٹی وی شو کیے، وہیںروزی، سچ مچ، ہاف پلیٹ، ڈالرمین اور عید ٹرین سمیت متعد د ڈراما سیریلز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز عطا کیا گیا۔
معین اختر 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے، زندگی کی پہلی پرفارمنس شیکسپیئر کے ناول سے ماخوذ سٹیج ڈرامے ’’دی مرچنٹ آف وینس‘‘ میں محض 13 برس کی عمر میں کی، جبکہ فنی کیرئیر کی باقاعدہ شروعات پاکستان کے پہلے یوم دفاع پر 1966 میں کی۔
لیجنڈ اداکار معین اختر کو فن کی اکیڈمی کہا جاتا تھا، کیونکہ فلم ہو یا ٹی وی یا پھرسٹیج ڈراما، انہوں نے ہر شعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ معین اختر کے طنز ومزاح سے بھرپور جملوں نے تہذیب کا ایک نیا پہلو متعارف کروایا۔
کبریٰ خان پیادیس کب سدھاریں گی؟تاریخ سامنےآگئی
جنوری 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پولس کی چھالیہ اسمگلرز کے خلاف کاروائی، 2 ملزمان گرفتار
اپریل 29, 2024 -
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
اگست 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔