ملک بھرمیں موسلادھاربارشوں نشیبی علاقےزیرآب آگئے،مختلف حادثات میں متعددافراجاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے،موسم خرابی کےباعث کراچی میں تعلیمی اداروں میں تعطیل کااعلان کردیاگیا۔
سندھ:
سندھ میں سمندری طوفان کی وجہ سےموسلادھاربارشوں کاسلسلہ وقفےوقفےسےجاری ہے۔جس سے اہم شاہراہیں پانی سے بھر گئیں۔
کراچی میں بھی مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری، سڑکیں تباہ ہوگئی، سوائے چند اہم شاہراہوں کے شہر بھر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔
شہر قائد میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 127.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، گلشن حدید میں 46، ناظم آباد میں 45.2، کیماڑی میں42 ملی میٹر بارش ہوئی۔
طوفان کے پیش نظر سندھ کی ساحلی پٹی میں سمندری طوفان کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور موسلا دھار بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ادھر حیدرآباد میں بھی بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، قاسم آباد میں 133 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سجاول میں چار روز سے جاری بارش نے تباہی مچادی جس سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
ممکنہ سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر ٹھٹھہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ کراچی، حیدر آباد اور ٹنڈوالہ یار میں آج تمام سرکاری و نجی سکول بند رہے۔
دوسری جانب ضلع جامشورو میں بارشوں سےمختلف حادثات میں 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
پنجاب:
ملک کے بیشتر شہروں میں مون سون بارشوں نے رنگ جما دیا، لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، ملتان، رحیم یارخان میں موسلادھاربارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، راولپنڈی، اسلام آباد میں صبح سویرے بادل برس پڑے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
خانپور، دینہ، میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، پنڈدادنخان میں ریلوے لائن ڈوب گئی، آزاد کشمیر میں بارش سے متعدد مقامات پر لینڈسلائیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ دریاؤں میں پانی کی سطح بھی بلند ہونے لگی ہے۔
بلوچستان:
بلوچستان میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، لورالائی، جعفر آباد، ڈیرہ اللہ یار کے ندی نالے بھی بپھر گئے، ضلع اوستہ محمد کو شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔
مخصوص نشستیں:الیکشن کمیشن کاتیسرااجلاس بھی بےنتیجہ
ستمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ضمنی انتخاب حلقہ این اے 148 ملتان میں تیاریاں مکمل
مئی 18, 2024 -
نو منتخب رکن موسی الہی کی پنجاب اسمبلی میں گفتگو
اپریل 25, 2024 -
سندھ کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
مئی 23, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔