26ستمبرسےیکم اکتوبرتک ملک کےمختلف علاقوں میں بارشیں ہونےکاامکان ہے،محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق 25 ستمبر سے گرم اور مرطوب ہواؤں کا سلسلہ خلیج بنگال سے پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 26 ستمبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا،26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی اوروسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق 26 ستمبر سے یکم اکتوبر کے دوران چترال، دیر سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاو راور، نوشہرو مردان سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ 27 ستمبر تا یکم اکتوبر راولپنڈی، مری ،گلیات ،تلہ گنگ ،جہلم ،منڈی بہا الدین اورگجرانوالہ سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، 26 ستمبر سے 28 ستمبر کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔اس دوران میرپور ،تھرپارکر،عمر کوٹ اور گرد و نواح میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا،بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔
ڈینگی کےوارجاری،مزید149کیسزرپورٹ
اکتوبر 12, 2024پی ٹی آئی کی ڈی چوک میں احتجاج کی کال:خواجہ آصف برس پڑے
اکتوبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔