موسیٰ خیل واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو سزائیں دی جائیں گی،وزیراعظم

0
10

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ موسیٰ خیل واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو سزائیں دی جائیں گی۔ ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی قطعاً قبول نہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے موسیٰ خیل میں دہشتگردی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اورواقعےکی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
وزیراعظم نےسانحہ موسیٰ خیل کےشہداکےلواحقین سےاظہارہمدردی کرتےہوئےشہداکےلئےدعامغفرت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےہدایت کی کہ مقامی انتظامیہ لواحقین کےساتھ مکمل تعاون کرئےاورزخمیوں کوفوری طبی امدادکی فراہمی کی جائے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ملک سےدہشتگردی کےمکمل خاتمےتک دہشتگردوں کےخلاف جنگ جاری رہےگی۔ ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی قطعاً قبول نہیں، موسیٰ خیل واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو سزائیں دی جائیں گی۔کسی کےساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائی گئی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےموسیٰ خیل میں 23افرادکوگاڑیوں سےاتارکرقتل کرنےپرافسوس کااظہارکیااوردہشتگردی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہناتھاکہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی تحقیقات کے بعد حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لائیں گے۔تخریب کاری کے یہ واقعات پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے۔دشمن سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے۔سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرکے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔بلوچستان میں قیام امن کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہوں۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ امن کی فضا برقرار رکھنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں یک بعد دیگرے دہشت گردی کے واقعات میں شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔کوئی اگر یہ سمجھتا ہے کہ بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے غیرمتزل عزم کو شکست دے سکتا ہے تو یہ بھول ہے۔دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو مستقل بنیادوں پر مانیٹر کیا جارہا ہے۔
واضح رہےکہ بلوچستان کےضلع موسیٰ خیل میں 23افرادکوگاڑیوں سےاتارکرقتل کیاگیاتھا۔

Leave a reply