موٹروے پولیس نے اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا۔
آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری کے زیر صدارت اجلاس ہوا، جہاں پر وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
موٹروے پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس 2000 کی دفعہ 43، شیڈول 6 میں درج حد وزن کی خلاف ورزی کی صورت میں اوور لوڈ گاڑیوں کیخلاف کاروائی ہو گی۔
خلاف ورزی کی صورت میں نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس 2000 کی دفعہ 75 کے تحت ایک ماہ تک قید اور ایک ہزار سے پانچ ہزار روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔
آئی جی موٹرویز خالد محمود نے تمام ٹرانسپورٹرز اور مل مالکان کو متنبہ کیا کہ مال بردار گاڑیوں پر پر لوڈنگ کے وقت حد وزن سے تجاوز نہ کریں۔ جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس عوام الناس کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے کوشاں ہیں قومی شاہراہوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے موٹروے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
پی ٹی آئی کااحتجاج:تاجربرادری کاعدالت سےرجوع کافیصلہ
اکتوبر 5, 2024عظمیٰ بخاری فیک ویڈیوکیس میں اہم پیشرفت
اکتوبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔