مینڈیٹ چورحکومت کوزمین بوس کرنےکافیصلہ کن راؤنڈشروع ہوچکاہے،بیرسٹرسیف

0
22

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چورحکومت کوزمین بوس کرنے کافیصلہ کن راؤنڈشروع ہوچکاہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ نوجوان ڈی چوک احتجاج کے لئے پرجوش ہیں، رکاوٹیں پرجوش نوجوانوں کے جذبے کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوں گی،جعلی حکومت پولیس گردی کی حماقت نہ کرے، اس بار پولیس گردی کی غلطی کی تو ذمہ دار خود ہوں گے۔
بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ پچھلی بار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا، علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہاتھوں یرغمال پنجاب پولیس کو چھڑوایا ، حواس باختہ جعلی حکومت نے ڈی چوک کنٹینر پہنچانا شروع کر دیئے ہیں، جعلی حکومت کچھ بھی کر لے ہم نے ڈی چوک پہنچنا ہے، علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کا قافلہ ڈی چوک پہنچے گا۔ مینڈیٹ چور حکومت کو زمین بوس کرنے کا فیصلہ کن راؤنڈ شروع ہو چکا ہے۔

Leave a reply