نوازشریف سے ڈی جی والڈسٹی لاہور کی ملاقات، لاہور کی قدیمی عمارتوں پر تبادلہ خیال

0
28

لاہور: لاہور شہر کے تاریخی اور قدیمی ورثہ کی بحالی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری کی ملاقات ہوی، جس میں اندرون لاہور کی قدیمی اور تاریخی عمارتوں کی ماضی کی آب و تاب کی بحالی کے امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محمد نواز شریف نے اندرون لاہور کی تاریخی حیثیت کی بحالی پر والڈ سٹی اتھارٹی کی خدمات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

نواز شریف اور کامران لاشاری نے لاہور کی شاندار تاریخی عمارتوں کی بحالی کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے تاریخی عمارتوں کی بحالی کے جاری منصوبے اور آب سے آگاہ کیا اور اس دوران انہوں نے نواز شریف کو شاہی قلعہ اورلاہور کے قدیمی دروازوں کی بحالی کے بارے میں بھی بتایا۔

 

Leave a reply