وزیر اعظم کیئر اسٹارمر ،15پاکستانی نژادبرطانوی سمیت دارالعوام کے650نئےارکان نےحلف اٹھالیا۔
حلف اٹھانےوالوں میں نازشاہ،فضل خان،عمران حسین،راجہ یاسین اوربرطانوی وزیرانصاف شبانہ محمودبھی شامل ہیں۔
ایک ہفتہ قبل ہونےوالےبرطانوی انتخابات کےبعدپارلیمنٹ کاپہلااجلاس ہوا۔ اس بار 263 خواتین دارالعوام کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔ نومنتخب وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہم پورے جوش و جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
سابق وزیراعظم رشی سُنک نےنومنتخب وزیراعظم کیئراسٹامرکومبارک باددی جبکہ ِدارالعوام کے اجلاس میں لنزے ہوئل کو ایک بار پھر بلا مقابلہ اسپیکر منتخب کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ رشی سُنک منتخب ہوئے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔