وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر کا فیصل آباد میں صحت عامہ کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ

0
12

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی ڈی سی آفس فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو، 2018 میں جہاں چھوڑ کر گئے تھے وہیں سے محکمہ صحت میں سفر شروع کر رہے ہیں۔

ہم محکمہ صحت کو جہاں چھوڑا تھا اس سے حالت مزید خراب ہو گئی ،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر دن رات کام کر رہے ہیں، لاہور میں اسٹیٹ آف دی ارٹ کینسر اسپتال قائم کررہے ہیں چند ماہ میں تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا۔ فیصل آباد کے تمام بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز کی ری ویمپنگ کر رہے ہیں۔

31 مارچ 2025 تک پنجاب کے بنیادی مراکز اور رورل ہیلتھ سنٹرز ری ویمپنگ مکمل ہو گی، خواجہ عمران نذیر، میڈیسن کا ایشو یے کئی جگہ دستیاب ہونے ہر بھی نہیں دی جاتی، فیصل آباد سے سرکاری میڈیسن میں کرپشن کرنے والے گروہ پکڑا گیا ہے۔

دو ہفتے کی ڈیڈ لائن رہ گئی ۔ جس کے بعد تمام ایمرجنسی میں سو فیصد ادویات مفت ملیں گی، اسپتالوں میں لوگوں کو انتظار کرنے کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گئی، چیف منسٹر آن ویل پروگرام شروع کر ریے ہیں، چھوٹی ویں اور لیبارٹری دہلیز پر جا کر علاج کی سہولت فراہم کرے گی۔

شہباز شریف کے دور میں موبائل اسپتال لائے تھے اب دوبارہ شروع کر ریے ہیں، ڈاکٹرز سے ملاقات کی ہے ہڑتال سے نہیں مسائل بات چیت سے حل کرنے ہیں ۔  اگر پانچ سال حکومت نے پورے کئے تو دوسرے صوبوں سے پنجاب علاج کروانے آئیں گے، پنجاب میں پانچ میڈیکل سٹی قائم کرنے جا رہے ہیں۔

ڈائیلسز وارڈ میں گردوں کے امراض میں مبتلا دو مریضوں کی ٹرانسپلانٹ سرجری کروانے کی درخواست پر وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا ایکشن۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مریضوں کا فوری طور پر جناح ہسپتال لاہور میں مفت ٹرانسپلانٹ کا اعلان ۔

وزیر صحت نے اپنی ٹیم کو مریضوں کے کوائف لے کر فوری طور پر لاہور منتقل کرنے کا حکم، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو ہسپتال کے لئے فوری طور پر لیپروسکوپی مشین کی خریداری کا حکم۔

مشین کی خریداری سے ہسپتال میں جدید سرجری کی سہولت میسر ہو گی، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا بٹالہ کالونی میں گورنمنٹ ڈسپنسری اورنصرت،فتح علی خان حسیب شہید کالونی کابھی دورہ۔ ڈسپنسری میں غیر حاضر سٹاف کے خلاف محکمانہ انکوائری کی ہدایت۔ نچلی سطح پر مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Leave a reply