تحریک انصاف سےنکالےجانےکےبعدشیرافضل مروت کاموقف بھی سامنےآگیا۔
شیرافضل مروت کاکہناتھاکہ میں پارٹی کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں لیکن ایک بات واضح کر دوں خان کا سپاہی تھاہوں اور رہوں گا ،اپنی حیثیت میں لیڈر کی رہائی کی جو کوشش کر سکا کروں گا۔قومی اسمبلی کی نشست کے حوالے سے حلقے اور قبیلےکے لوگوں کواعتماد میں لوں گا۔میرے قائد کے کانوں میں میرے خلاف زہر گھولا گیا ہے غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں۔
ان کامزیدکہناتھاکہ کوشش کروں گا لیڈر سے ملکر اپنا موقف انکے سامنے پیش کروں، میں انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کروں گا اگر وہ مطمئن نہ ہوئے تو سیٹ انکی امانت ہے اسی وقت واپس لوٹا دونگا۔ مجھے یقین ہے میرا لیڈر جلد رہا ہوگا۔پارٹی کے اندر کسی لیڈر یا کارکن کی میرے کسی فعل سے دل آزاری ہوئی ہو تو تہہ دل سے معذرت خوا ہوں۔
شیرافضل مروت کاکہناتھاکہ امید کرتا ہوں پارٹی رہنما میرے خلاف بیان بازی سے گریز کریں گے ،میرے کوئی سیاسی عزائم نہیں لہٰذا اس فیصلے کا میرے مستقبل پر مثبت یا منفی اثر نہیں پڑے گا ،لیکن مجھے افسوس رہے گا کہ مجھے باضابطہ سنے بغیر میرے خلاف یکطرفہ فیصلہ صادر کر دیا گیا۔
مخصوص نشستیں:الیکشن کمیشن کاتیسرااجلاس بھی بےنتیجہ
ستمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جوڈیشل کمپلیکس میں عمر ایوب کی میڈیا سے گفتگو
اپریل 27, 2024 -
ایڈہاک ججز:جوڈیشل کمیشن نےاعلامیہ جاری کردیا
جولائی 20, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔