پاکستانی عوام نےدہشتگردوں کےہاتھوں بہت نقصان اٹھایا،امریکا
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی عوام نےدہشت گردوں کےہاتھوں بہت نقصان اٹھایاہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کا نفاذ جاری رکھیں گے، ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ ردعمل سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
میتھوملرنےمزیدکہاکہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔موسیٰ خیل میں 23 معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کرنا امریکا کی ترجیح ہے، حکومت پاکستان کے ساتھ توانائی سے متعلق بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔