پاکستان میں بننے والے سمارٹ فونز کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ

0
9

پاکستان کاٹیکنالوجی کے میدان میں اہم کارنامہ،ملک میں بننے والے سمارٹ فونز کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ،سمارٹ فونز کی ڈیمانڈ کے باعث وطن ِعزیز میں موبائل فون کی مقامی پیداوار میں ماہانہ 44 فیصد اور سال بہ سال 74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مقامی سطح پر موبائل مینوفیکچرنگ سیکٹر نے ستمبر 2024 میں سیلز میں ترقی کو برقرار رکھا ،کیونکہ 2.15 ملین موبائلز مقامی کمپنیوں کے ذریعے تیار یا اسمبل کیے گئے۔
2024 کے پہلے9 مہینوں میں کل 22.59 ملین فونز مقامی طور پر تیار، اسمبل اور موبائل فونز فروخت کیے گئے ،جو سال بہ سال 74 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔یہ خاطر خواہ ترقی پچھلے سال کی درآمدی پابندیوں کے بعد ہے، جس نے پاکستان میں موبائلز کی اسمبلی کو فروغ دیا۔ 2022 کے مقابلے میں مارکیٹ میں سال بہ سال 35 فیصد اضافہ ہوا، جو ملک کی معاشی بحالی، درآمدات پر زیادہ ٹیکسوں اور آبادی میں اضافے سے تعلق رکھتا ہے۔
رواں سال یعنی 2024 میں 22.59 ملین مقامی طور پر اسمبل شدہ فونز کے اندر 61 فیصد سمارٹ فونز تھے، جبکہ 39 فیصد 2 جی فیچر فونز شامل تھے۔

Leave a reply