پاکستان نے اپنا ہیلتھ کیئر اے آئی چیٹ بوٹ لانچ کردیا

0
30

ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلاب برپا،پاکستان نے اپنا ہیلتھ کیئر اے آئی چیٹ بوٹ لانچ کردیا۔
پاکستانی ماہرین نے ہائپر ٹینشن ہائی بلڈ پریشر مانیٹرنگ کیلئے مصنوعی ذہانت سے لیس چیٹ بوٹ لانچ کردیا ہے، جس کا نام ہارٹ لائن رکھا گیا ہے۔یہ چیٹ بوٹ ڈسکورنگ ہائپر ٹینشن پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ اسے ہائی بلڈ پریشر کے شکار 32.5 ملین پاکستانیوں کی مدد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو علاج کے بارے میں معلومات اور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کے پروفیسر فواد فاروق نے اس کی ممکنہ قدر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی پیشرفت ہے، یہ مریضوں کو ہائی بلڈ پریشر اور اس کے انتظام کے بارے میں معلومات تک فوری رسائی فراہم کرے گا اور انہیں علم کے ساتھ بااختیار بنائے گا۔
یہ نیا چیٹ بوٹ مریضوں اور ڈاکٹروں کی یکساں مدد کرے گا۔ یہ لوگوں کو طرز زندگی کے انتخاب اور ادویات کے ذریعے بلڈ پریشر کے انتظام کے بارے میں آگہی دے گا۔

Leave a reply