پاکستان کا دنیا کے پرامن ممالک میں نمبر کون ساہے؟

0
16

2024 کیلئے دنیا کے پرامن ترین ممالک میں پاکستان 2 درجے بہتری کیساتھ 163 ممالک کی فہرست میں 140 ویں نمبر پر آ گیا۔

انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس نے رواں سال کیلئے اپنی تازہ ترین فہرست جاری کر دی۔ انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتری ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سال پاکستان 2 درجے بہتری کیساتھ 163 ممالک میں 140 ویں نمبر پر رہا، جبکہ بھارت 116، سری لنکا 100، سعودی عرب 102، چین 88، متحدہ عرب امارات 53، امریکا 132 جبکہ بنگلادیش 93 ویں نمبر پر رہا۔ فہرست میں ممالک کی درجہ بندی کیلئے تحفظ، سکیورٹی، تنازعات اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھا گیا ۔

آئس لینڈ 1.112 سکور کے ساتھ مسلسل 16 ویں سال دنیا کا پر امن ترین ملک قرار پایا، مگر اس سال یورپی ملک کے مجموعی سکور میں کمی دیکھنے میں آئی۔ آئس لینڈ کے بعد یورپی ممالک آئرلینڈ اور آسٹریا بالترتیب دوسرے اور تیسرے پرامن ترین ممالک قرار دیے گئےہیں۔

آئرلینڈ گزشتہ سال تیسرے ،جبکہ آسٹریا 5 ویں نمبر پر تھا۔ نیوزی لینڈ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی چوتھے نمبر پر رہا، جبکہ سنگاپور ایشیا کا پرامن ترین ملک قرار پایا اور 3 درجے بہتری سے 5 واں پرامن ملک قرار پایاہے۔سوئٹزر لینڈ چھٹے، پرتگال 7 ویں، ڈنمارک 8 ویں، سلوانیا 9 ویں، جبکہ ملائیشیا 10 ویں نمبر پر ہے۔

امسال یمن اس فہرست میں آخری نمبر، یعنی 163 ویں نمبر پر ہے، جس سے اوپر سوڈان (162)، جنوبی سوڈان (161)، افغانستان (160) اور یوکرین (159) پر موجود ہیں۔جنگ کی وجہ سے اسرائیل 11 درجے تنزلی سے 155 ویں نمبر پر،جبکہ روس 157 ویں نمبر پر موجود ہے۔

Leave a reply