پاکستان کیلئے سکواش کے میدان سےخوشخبری

0
60

پاکستان ٹوڈے: پاکستان کیلئے سکواش کے میدان سےخوشخبری۔ پاکستان کے جواں سال کھلاڑی اشہب عرفان نے امریکا میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔

روچسٹر پروم سکواش ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے سکواش پلیئرز نے حصہ لیا، جس میں اشہب عرفان نے نو ہزار ڈالرز کا روچسٹر پروم ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں میکسیکو کے گومز ڈومنگیوز کو 1-3 سے شکست دی۔

پانچ روزہ ٹورنامنٹ ہیوسٹن سکواش کلب میں کھیلا گیا۔پاکستانی پلیئرز نے فائنل 10-12، 4-11، 11-9، 9-11سے اپنے نام کیا۔اشہب عرفان پاکستان سے بابر پی ایس اے ٹائٹل جیتنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

Leave a reply