سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کانام کنٹرول لسٹ میں شامل کرنےپرعدالت نےتحریری حکم جاری کردیا۔
لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کانام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنےکےخلاف درخواست پرتحریری حکم جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
تحریری حکم میں لکھاگیاکہ عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئےوفاقی حکومت کے وکیل نے ہدایات لینے کیلئے وقت دینے کی استدعا کی۔
سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اپنا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. Developed By: ATRG World ©