پی ٹی آئی کااسلام آبادمیں جلسہ:انتظامیہ نےپھرجگہ تبدیل کردی
اسلام آبادمیں تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کےجلسےکامقام ایک بارپھرضلعی انتظامیہ کی جانب سےتبدیل کردیاگیا۔
تحریک انصاف کا8ستمبرکواسلام آبادمیں جلسہ ہے،جس کی باقاعدہ طورپرانتظامیہ نےاجازت دی ہے، مگر اب اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ نےایک بارپھرسےپی ٹی آئی کےجلسےکامقام تبدیل کردیاہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق تحریک انصاف کا پسوال سنگجانی میں ہونے والاجلسہ اب مویشی منڈی سنگجانی کے مقام پرہوگا۔
تحریک انصاف کےجلسےکی جگہ کوپولیس نےگھیرلیا، سامان کی منتقلی بھی روک دی، پولیس نے جلسے کیلئے لایا گیا سامان قبضے میں لے لیا۔
اس دوران اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور اسد قیصرکا پولیس اہلکاروں سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد جلسے کیلئے تحریک انصاف کو این او سی جاری کیا تھا۔جس میں کچھ شرائط طےکی گئی تھیں۔
این اوسی کےمطابق جلسے کے شرکاء اسلام آباد کے شہریوں کے بنیادی حقوق کو متاثر نہیں کریں گے، کسی بھی سڑک کو بلاک نہیں کیا جائے گا، جلسہ 4 بجے شروع ہو کر 7 بجے ختم ہوجائے گا، جلسے کے منتظم اختتام پر شرکاء کو منتشر کرنے کے پابند ہوں گے۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024وزیراعظم شہبازشریف نےآل پارٹیزکانفرنس بلالی
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔