چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ دینے کیلئے قابل عمل پلان طلب کرلیا

0
48

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو ٹاسک دے دیا

سکول۔ کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش کےلئے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ پاکستان بھر میں سکولز ۔ کالجز اور یونیورسٹیز کے مابین ٹورنامنٹ کے انعقاد کا پلان بنایا جائے۔

کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے نچلی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد ضروری ہے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ابھرتے ہوئے نئے پلیئرز کی پروفائلنگ کی ہدایت

ملک بھر میں کالجز اور یونیورسٹیز لیول پر خواتین کے ٹورنامنٹ بھی کرائے جائیں۔ خواتین کو بھی کرکٹ کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ اس ٹیلنٹ کو سامنے بھی لانا ہے اور نکھارنا بھی ہے۔

Leave a reply