چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےجوڈیشل کمیشن کاپہلااجلاس طلب کرلیا
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نےجوڈیشل کمیشن کاپہلااجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کےمطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے منگل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا،جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 5 نومبر کو سپریم کورٹ میں ہو گا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کریں گے26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ اجلاس میں آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے،اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین شرکت کریں گے،اجلاس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شرکت کریں گے،اجلاس میں نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین شرکت کریں گے۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد شرکت کریں گے،اجلاس میں پی ٹی آئی کے عمر ایوب اور شبلی فراز بھی شرکت کریں گے،اجلاس میں خاتون ممبر روہن خورشید بھی شرکت کریں گی۔
حکومت کامزید6آئی پی پیزکیساتھ معاہدےختم کرنےکافیصلہ
دسمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کالیاقت بلوچ سےٹیلیفونک رابطہ
جولائی 27, 2024 -
ٹیکس ہدف کامشن:حکومت نان فائلرزکےخلاف ان ایکشن
ستمبر 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔