ڈونلڈٹرمپ امریکی تاریخ کے امیرترین کھرب پتی صدر قرار

0
29

ڈونلڈٹرمپ امریکی تاریخ کے امیرترین کھرب پتی صدر قرار دے دیئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق جون 2024 تک ٹرمپ کی دولت 21 کھرب 40 ارب روپے تھی۔ صدر منتخب ہوتے ہی ٹرمپ کے اثاثے 2 کھرب 77 ارب روپے بڑھ گئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں 2کھرب 77ارب 83کروڑ 74لاکھ روپے اضافہ ہوا۔ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کے ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کی مالیت میں اضافہ ہوا ہے۔
گروپ کی پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 35 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی مالیت 9ارب ڈالر ہوگئی۔ ٹرمپ گولف کورسز، اعلیٰ رہائشی جائیدادوں، شراب خانے اور 1991کے بوئنگ 757 کے بھی مالک ہیں جس کا نام ٹرمپ فورس ون ہے، وہ امریکی تاریخ میں واحد صدر ہیں جن کا کانگریس نے دو بار مواخذہ کیا ہے۔
گارڈین کے مطابق ٹرمپ کو تاریخ کا بدترین امریکی صدر قرار دیا گیا اور امریکی تاریخ کے بوڑھے ترین صدرکا اعزاز بھی ٹرمپ کا ہی ہے، وہ 20 جنوری 2025 کو 78 سال221 دن کی عمر میں حلف اٹھائیں گے جب کہ جوبائیڈن نے 78 سال61 دن کی عمر میں حلف اٹھایا تھا۔
فوربز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ایک بزنس مین، رئیل اسٹیٹ ٹائیکون اور رئیلٹی ٹی وی اسٹار بننے سے لیکر ملک کے پہلے امریکی صدر بن گئے جنہیں سزا یافتہ مجرم قرار دیا گیا تھا۔

Leave a reply