کامران اورابراربنگلہ دیش کیخلاف پہلےٹیسٹ سےباہر

0
15

پاکستان کےکھلاڑی کامران غلام اورابراراحمدبنگلہ دیش کےخلاف پہلاٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔
ابرار احمد اور کامران غلام کو پہلے ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔دونوں کھلاڑی پاکستان شاہینز کی طرف سے دوسرا چار روزہ میچ کھیلیں گے۔کامران غلام دوسرے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کے کپتان ہونگے۔
سلیکٹر چاہتے ہیں کہ ابرار احمد بنچ پر بیٹھنے کے بجائے میچ پریکٹس حاصل کریں۔سلیکٹرز نےمکمل فاسٹ بولرز کے ساتھ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔
واضح رہےکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Leave a reply