
گوگل میپس میں نئے اے آئی فیچرز متعارف،معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی مقبول ترین سروس گوگل میپس میں جیمنائی آرٹی فیشل انٹیلی جنس ماڈل پر مبنی فیچرز کا اضافہ کر دیا۔
گوگل کے مطابق نئی اپ ڈیٹس سے صارفین اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے گھومنے کیلئے نئے مقامات کو تلاش کر سکیں گے، جبکہ مختلف جگہوں کے بارے میں سوالات کے جواب حاصل کرسکیں گے۔گوگل میپس میں نیوی گیشن فیچرز کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، تاکہ ڈرائیورز کو اپنی منزل تک پہنچنے میں مدد مل سکے۔
اے آئی ماڈل جگہ اور وقت کو مدنظر رکھ کر بتائے گا کہ آپ کیا کچھ کر سکتے ہیں۔جیمنائی کی جانب سے ان مقامات کے بارے میں سوالات کے جوابات بھی دیے جائیں گے۔نیوی گیشن کیلئے گوگل میپس میں ایڈ سٹاپس نامی فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے، جو کسی شہر کے اہم مقامات، تفریحی مراکز اور کھانے پینے کے مراکز کو بہترین روٹس کے ساتھ تجویز کرے گا۔
گوگل کی جانب سے ویدر الرٹ سسٹم بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، جس میں ڈرائیورز یہ رپورٹ کرسکیں گے کہ موسم کے باعث انہیں کن جگہوں پر مشکلات کا سامنا ہے ،تاکہ دیگر افراد کو مدد مل سکے۔یہ نئے فیچرز پہلے امریکا میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
گوگل کے مطابق یہ فیچرز آئندہ چند ہفتوں میں امریکا میں صارفین کو دستیاب ہوں گے اور بتدریج انہیں دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔
گوگل فوٹوز میں نیااور زبردست ویڈیو ایڈیٹنگ فیچر متعارف
دسمبر 11, 2025ٹک ٹاکرز کیلئےٹک ٹاک میں ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف
دسمبر 9, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان
اپریل 13, 2024 -
ظلِ ہما اپنی ماں ملکہ ٔ ترنم نور جہاں کی تصویر تھیں
مئی 16, 2024 -
پنجاب میں پاورشیئرنگ کامعاملہ:ن لیگ ،پیپلزپارٹی کی اہم بیٹھک
دسمبر 24, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














