ہرمسلمان پرفرض ہےکہ مسجد الاقصٰی کی آزادی کیلئے مدد کی کوشش کرے،خامنہ ای
ایران کےسپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ہر مسلمان پرفرض ہے کہ مسجد الاقصٰی کی آزادی کیلئے مدد کی کوشش کرے۔ فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی جنگ کی پشت پناہی امریکا کر رہا ہے، یہ جنگ اسرائیل نہیں مزاحمتی قوتیں ہی جیتیں گی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی جنگ کی پشت پناہی امریکا کر رہا ہے، امریکا اس جنگ میں ناصرف ملوث ہے بلکہ اسے ضرورت ہے کہ صیہونی حکومت یہ جنگ جیتے۔ صدارتی الیکشن کےلیے امریکی حکومت کو اس بات کی ضرورت ہے کہ وہ یہ ظاہر کرے کہ اس نے صیہونی حکومت کی مدد کی ہے اور اسے جنگ جتوائی ہے، ساتھ ہی امریکی حکومت کو مسلمانوں کے ووٹوں کی بھی ضرورت ہے اس لیے وہ یہ ظاہر کرنے کی بھی کوشش کررہے ہیں کہ جیسے وہ اس جنگ میں ملوث نہیں ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای کا مزیدکہنا تھا حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی قوتیں ہی یہ جنگ جیت رہی ہیں جس کا ثبوت اسرائیل کی جانب سے لبنان اورفلسطین میں خواتین، بچوں کو بےدریغ قتل کرنا، سکولوں اورہسپتالوں پر بمباری ہے۔حزب اللہ کی مؤثرقیادت میں سے کچھ اہم رہنما شہید ضرور ہوئے ہیں جس سے حزب اللہ کو نقصان پہنچا ہے مگر یہ نقصان حزب اللہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔ یہ جنگ مزاحمتی قوتیں ہی جیتیں گی اور ہر مسلمان پرفرض ہے کہ مسجد الاقصٰی کی آزادی کیلئے مدد کی کوشش کرے۔
امریکی صدارتی انتخابات:ٹرمپ یاکملاہیرس،کون ہوگانیاصدر
اکتوبر 12, 2024ادب کانوبیل انعام:پہلی بارجنوبی کوریاکی خاتون کےنام
اکتوبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔