ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پانچواں اہم اجلاس منعقد

0
45

عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کا فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پانچواں اہم اجلاس منعقد۔

صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کمیٹی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، سپیشل سیکرٹری راجہ منصور احمد، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، پروفیسر ڈاکٹر نورین اکمل، پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال، پرو وائس چانسلر ایف جے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد، پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زوہرہ خانم، پروفیسر ڈاکٹر توصیف فاطمہ، ڈاکٹر اطہر، ایم ایس گنگارام ہسپتال و دیگر افسران اور وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے پرنسپل ساہیوال میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان، ڈاکٹر ثاقب سعید اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈاکٹر مسترہ نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں عملدرآمد کروانے کیلئے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی ممبران نے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر بنانے کیلئے عدالت عالیہ کے احکامات کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف نے اس حوالہ سے حاضرین کو بریفننگ بھی دی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا اظہار خیال۔

سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر بنانے کے حوالہ سے عدالت عالیہ کے احکامات پر عین مطابق سو فیصد عملدرآمد کروایا جائے گا, عدالت عالیہ نے سرکاری ہسپتالوں کے بنیادی مسائل پر روشنی ڈالی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے کوئی مشکل نہیں آنے دیں گے , پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں خرچ کی جا رہی ہیں۔

سرکاری ہسپتالوں میں پرائیویٹ پریکٹس کیلئے طبی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے سی ای او پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کر رہی ہے۔ سب کمیٹی سرکاری ہسپتالوں میں پرائیویٹ پریکٹس کیلئے طبی سہولیات کا جائزہ لے کر جلد حتمی سفارشات اور تجاویز پیش کرے گی۔  ایکٹ 2003 کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں پرائیویٹ پریکٹس پر سو فیصد عملدرآمد ہونا چاہئے۔

صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔  پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی گنجائش موجود ہے۔

پرائیویٹ پریکٹس کے حوالہ سے ایک پائلٹ پراجیکٹ لانچ کریں گے۔  طبی سہولیات کے حتمی نرخوں کیلئے بھی ایک سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Leave a reply