اداکارہ حمیرااصغرکیس میں تفتیش کادائرہ کاروسیع کرنےکافیصلہ

0
4

اداکارہ حمیرااصغرکیس میں تفتیش کادائرہ کاروسیع کرنےکافیصلہ کرلیاگیا۔
کراچی کےعلاقےڈیفنس فیز6میں سےماڈل واداکارہ حمیرااصغرکی لاش ملنےکی تحقیقات جاری ہے، حمیرا اصغرکےپوسٹ مارٹم اورگھرسےحاصل نمونےفرانزک لیباٹری کوموصول ہوگئے۔
تفتیشی ذرائع کےمطابق مجموعی طورپر9سیمپلزجامعہ کراچی کی فرانزک لیباٹری پہنچائےگئے،فرانزک لیب کوفراہم نمونوں میں حمیرااصغرکےبھائی کابلڈسیمپل بھی شامل ہے ،حمیرااصغرکےبھائی کےبلڈسیمپل سےڈی این اےکی تصدیق کی جائےگی۔
تفتیشی ذرائع کاکہناہےکہ پوسٹ مارٹم اورفلیٹ معائنےکےدوران فرانزک ماہرین نے4،4 سیمپلز لئے تھے، فرانزک جانچ سےاداکارہ حمیرااصغرکی موت کی وجہ جاننےکی کوشش کی جائےگی۔
واضح رہےکہ رواں ماہ 9جولائی کوپولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کروانے پہنچی تھی، فلیٹ کا دروازہ نہ کھلنے پر دروازہ توڑا گیا تو خاتون کی لاش زمین پر پڑی تھی۔جس کےبارےمیں تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply