اداکاریاسرنوازنےحکومت سےبڑی خواہش کا اظہار کردیا

0
51

پاکستان شوبزانڈسٹری کےمایانازاداکاروہدایتکاریاسرنوازنےحکومت سےبڑی خواہش کااظہارکردیا۔
حال ہی میں اداکاریاسرنوازاوراُن کی اہلیہ شوہوسٹ ندایاسرنےایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔جہاں پراُن سےمختلف قسم کےسوال وجواب کئےگئے۔
اداکاریاسرنواز نےدوران گفتگواپنی اہلیہ کی موجودگی میں ایک انوکھی خواہش کردی،اُنہوں نےکہاکہ میری تو خواہش ہے کہ ہماری حکومت ایسا قانون لائے جس کے تحت بیوی ہر پندرہ سال کے بعد اپنے شوہر کی نئی شادی کروائے۔
یاسر نواز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ قانون میں یہ بھی شامل ہو کہ اگر کوئی بیوی اپنے شوہر کی نئی شادی نہیں کروائے گی تو اُسے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔
جس پریاسرنوازکی اہلیہ ندایاسرنےردعمل دیتےہوئےکہاکہ آپ اسی طرح ہر انٹرویو میں دوسری شادی کا ذکر کرکے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہیں، آپ صرف باتیں ہی کرسکتے ہیں۔
یاسرنوازنےوضاحت میں کہاکہ میں اپنی دوسری شادی کااظہارنہیں کررہابلکہ حکومت کومشورہ دےرہاہوں۔گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ مجھےیقین ہےکہ حکومت یہ کام کرلےگی۔

Leave a reply