
امجد اسلام امجد کو ہم سے بچھڑے 2 برس بیت گئے۔اردو ادب کے معروف شاعر و ادیب امجد اسلام امجد کی آج دوسری برسی منائی جا رہی ہے۔
امجد اسلام امجد 4 اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے ، انہوں نے 1964 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے(اردو) پاس کیا اور درس وتدریس سے منسلک ہوگئے، اگست 1975 میں امجد اسلام امجد کو پنجاب آرٹ کونسل کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔
انہوں نے ’اردو سائنس بورڈ‘ اور ’چلڈرن لائبریری کمپلیکس‘ سمیت متعدد سرکاری اداروں میں سرکردہ عہدوں پر ذمے داریاں نبھائیں ، ریڈیو پاکستان سے بطور ڈرامہ نگار چند سال وابستہ رہنے کے بعد امجد اسلام امجد نے پی ٹی وی کے لیے کئی سیریلز لکھیں۔
ان کے مشہور سیریلز میں برزخ ، عکس ، ساتواں در، فشار، ذراپھر سے کہنا (شعری مجموعے)، وارث، دہلیز (ڈرامے)، آنکھوں میں تیرے سپنے (گیت) ، شہردرشہر (سفرنامہ)، پھریوں ہوا ، سمندر، رات، وقت ، اپنے لوگ ، یہیں کہیں شامل ہیں۔
امجد اسلام امجد نے شاعر، ڈرامہ نگار اور نقاد کی حیثیت سے شہرت حاصل کی، امجداسلام امجد کا شعری مجموعہ برزخ اورجدیدعربی نظموں کےتراجم عکس کےنام سے شائع ہوئے مزید برآں افریقی شعراکی نظموں کا ترجمہ کالے لوگوں کی روشن نظمیں کےنام سےشائع ہوا۔
امجداسلام امجدحرکت قلب بندہونےکی وجہ سے 10 فروری 2023 کوخالق حقیقی سےجاملے۔
کامیڈی کنگ ببوبرال کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے
اپریل 16, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
واٹس ایپ کا تبدیلیوں کے بعدنیا لے آؤٹ کیسا ہوگا؟
مئی 13, 2024 -
پنجاب میں فضائی آلودگی کاعفریت بڑھنےلگا
نومبر 2, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔